نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، زرین مگسی

نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، زرین مگسی

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں نے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت نوابزادہ زرین مگسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر نوجوانوں نے اپنے درپیش مسائل اور مشکلات سے انہیں آگاہ کیا۔

اس موقع پر زرین مگسی نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، آج مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ نوجوانوں کے مسائل سننے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے بیشتر مسائل چھوٹی سطح کے اور قابلِ حل ہیں، اس لیے سب سے پہلے نوجوانوں کے مسائل سننا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب لسبیلہ یا جھل مگسی سمیت جہاں بھی جاتے ہیں، نوجوانوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنتے اور ان کے حل کے لیے کوشش کرتے ہیں۔ یوتھ پالیسی سمیت دیگر پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں نوجوانوں کا کردار اور جدید ٹیکنالوجی انتہائی اہم ہے۔

زرین مگسی نے کہا کہ وہ خود بھی نوجوانی کے دور میں مشکل حالات سے گزر چکے ہیں، اس لیے نوجوانوں کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔ جہاں حالات سازگار ہیں وہاں نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کوئٹہ کے منتخب نمائندے نہ ہونے کے باوجود نوجوانوں کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.