کوئٹہ(زیبائے پاکستان) جھل مگسی کی ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت اور سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین جھل مگسی نوابزادہ اورنگزیب عالمگیر مگسی نے ساراوان ہاؤس کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی معاملات سمیت بلوچستان کی موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں جاری مختلف معاملات اور عوامی و علاقائی امور کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کیا۔
ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جبکہ دونوں شخصیات کے درمیان مختلف امور پر غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔ اس موقع پر قبائلی و سیاسی روابط اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر نوابزادہ اورنگزیب عالمگیر مگسی کے ہمراہ ان کے پرسنل سیکرٹری رئیس جنگی خان تنیہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے باہمی رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
