بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے، اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) بلوچستان پولیس کے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے 28 ستمبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس کے سینئر افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی وزیر خان ناصر کو ڈی آئی جی خضدار رینج سے ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ، سی پی او کوئٹہ تعینات کر دیا گیا، جبکہ شاہد ابنِ مسیح کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سے ڈی آئی جی مکران رینج گوادر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈی آئی جی عمران قریشی کو ڈی آئی جی مکران رینج گوادر سے ڈی آئی جی خضدار رینج، محمد بلوچ کو ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ سے ایس ایس پی خضدار جبکہ دوستین دشتی کو ایس ایس پی خضدار سے ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں ایس پی دکی منصور احمد کو سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈی ایس پی محمد یونس روزی کو بی سی بارڈر لائن کوئٹہ سے ایس پی دکی تعینات کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.