محکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میں مبینہ مالی بدعنوانی، فنڈز کے خیانت اور غیر قانونی استعمال پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

اس سلسلے میں محکمہ کھیل سے گزشتہ دو سال کے فنڈز اور کھیلوں کے انعقاد سے متعلق تمام تصدیق شدہ ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

 

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سال 2024ء سے 2026ء کے دوران کھیلوں کے مختلف پروگرامز اور ایونٹس کے لیے مختص تقریباً 2.15 ارب روپے کے فنڈز میں غیر قانونی اقدامات اور خرد برد کی شکایت پر انکوائری جاری ہے۔

 

اینٹی کرپشن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ اسپورٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2024ء سے 2026ء کے دوران منظور شدہ ایونٹس کی فہرست، انتظامی و مالیاتی منظوریوں، بجٹ تخصیص اور جاری کرنے کے احکامات سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ فراہم کرے۔ اس کے علاوہ اجلاسوں کے منٹس، ادا شدہ واؤچرز، خریداریاں، ٹینڈر دستاویزات اور اے جی آفس سے مطابقت (ریکنسلی ایشن) کی تفصیلات بھی اینٹی کرپشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.