سوراب، خضدار اور وڈھ میں N-25 قومی شاہراہ پر احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے خلاف دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے،بابر یوسفزئی
کوئٹہ (زیبائے پاکستان)معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوراب، خضدار اور وڈھ میں N-25 قومی شاہراہ پر احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے خلاف دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے
N-25 قومی شاہراہ پر احتجاج، دھرنوں اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے، ۔
قومی شاہراہوں کی بلا تعطل آمدورفت یقینی بنانا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے،
N-25 کی بندش سے مریضوں، مسافروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،
۔
عوامی مشکلات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں،
متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو دفعہ 144 پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،
قانون کی عملداری اور امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،
حکومت بلوچستان عوام کی سہولت، تحفظ اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے پُرعزم ہے،
