ملک میں مزید لوٹ مار نہیں ہونے دینگے۔ صادق خان اچکزئی

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)مظلوم عوامی تحریک پاکستان بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی تشکیلِ نو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ صوبائی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں گزشتہ روز مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی دفتر، ڈاکٹر بانو روڈ کوئٹہ میں تحریک کے سینئر رہنماؤں اور عہدیداران کا ایک اہم اجلاس سربراہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی صدر عباس خان درانی، صوبائی صدر اسلم خان اچکزئی، صادق توبہ وال، رؤف آزاد، اسلم زرکون، محمد عرفان خلجی، محمد دین خلجی، شیرو خلجی، خدائی نور کاکڑ سمیت درجنوں مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے لیے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ طویل مشاورت کے بعد 11 رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے باہمی مشاورت اور تنظیمی اصولوں کے تحت صوبائی کابینہ کے ارکان کا انتخاب کیا۔بعد ازاں سربراہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی نے نومنتخب صوبائی کابینہ کا باضابطہ اعلان کیا۔
نومنتخب صوبائی کابینہ
1۔ صوبائی جنرل سیکرٹری: ارباب ندیم کاسی
2۔ سینئر نائب صدر: عجب خان مندوخیل
3۔ نائب صدر: ڈاکٹر صبور بگٹی
4۔ صوبائی سیکرٹری مالیات: رؤف آزاد
5۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات: آغاجان ہمدرد
6۔ صوبائی سیکرٹری رابطہ و آفس: اسلم زرکون
7۔ میڈیا سیل انچارج: وطن یار خلجی
8۔ صوبائی سیکرٹری لیبر: آمین اللہ درانی
9۔ جوائنٹ سیکرٹری: سخی درانی
10۔ سیکرٹری اقلیتی امور: یعقوب برکت
11۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری: حاجی سیلاب خان
12۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری: حاجی لالئی اچکزئی
13۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری: اصغر بایانزئی
14۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری: ساجد بنگش
15۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری: گل الرحمٰن خلجی
16۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری: رزاق سومرو
17۔ صوبائی سیکرٹری امورِ خواتین: نجمہ یوسف بلوچ
18۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری: ارسلان خان
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سربراہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کو لوٹنے اور واریاں لینے والوں نے پاکستان کو کنگال کر دیا ہے، اب مزید لوٹ مار نہیں ہونے دوں گا۔ عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے، کرپشن، اقرباپروری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف مظلوم عوامی تحریک اپنی جدوجہد مزید تیز کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک اقتدار اور ذاتی مفادات کی سیاست کے بجائے عوام کے بنیادی حقوق، شفاف نظام، میرٹ، انصاف اور حقیقی جمہوری اقدار کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ نئی صوبائی کابینہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تنظیم کو بلوچستان کے ہر ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک فعال بنائے اور عوام کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرے۔
مرکزی صدر عباس خان درانی اور سربراہ حاجی صادق خان اچکزئی نے نومنتخب صوبائی کابینہ کے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔نومنتخب کابینہ نے بھی قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کے منشور اور عوامی حقوق کی جدوجہد کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.