رکنی: زیرِ تعمیر سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے سے دکانداروں کو شدید مشکلات

0

رکنی (زیبائے پاکستان )رکنی میں سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام جاری ہے، تاہم سڑک پر باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے کے باعث گرد و غبار دکانداروں اور شہریوں کے لیے عذاب بن گیا ہے۔ سارا دن اڑنے والی مٹی سے کھانے پینے کی اشیا متاثر ہو رہی ہیں جبکہ دکانوں میں رکھا سامان بھی گرد آلود ہو جاتا ہے۔

دکانداروں نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیدار سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر روزانہ مناسب پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں اور دکانداروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.