چمن: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کل ٹریڈ سینٹر میں ہوگی

0

چمن (زیبائے پاکستان)چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سال 2026 تا 2028 کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد بزنس فاؤنڈر گروپ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب کل ٹریڈ سینٹر چمن میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں چمن سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، قبائلی و سیاسی مشران اور دیگر معززین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

بزنس فاؤنڈر گروپ کے نومنتخب صدر حاجی حنفیاء اور دیگر عہدیداران کا کہنا ہے کہ چمن چیمبر آف کامرس تاجر برادری کی بلا تفریق خدمت کرے گا اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔

نومنتخب عہدیداران نے کہا کہ چمن کے تاجروں کو درپیش مسائل، بالخصوص پاک افغان بارڈر، بارڈر ٹریڈ اور دیگر تجارتی مشکلات کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے چیمبر کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ رابطہ اور بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چمن کی تجارتی سرگرمیوں اور بارڈر ٹریڈ سے متعلق مسائل پر اعلیٰ حکام کے ساتھ تفصیلی اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ تاجر برادری کے مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.