سردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدری

0

مرحوم سابق آرمی چیف جنرل موسیٰ خان کے بھتیجے اور سردار عیسیٰ خان کے بیٹے تھے، واحد ہادی و دیگر
​کوئٹہ (زیبائے پاکستان) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری، صوبائی رہنماء واحد ہادی، قاسم رضا، محمد مہدی، عزت اللہ کاظمی، رکن سپریم کونسل الیاس علی، جمشید علی، منظور حسین، محمد علی، ناصر علی حیدری، لالا عبدل احمد، محمد حسین، عبدالحکیم، حاجی عبدالحئی سمیت دیگر رہنماؤں نے سابق صوبائی وزیر سردار نثار علی خان ہزارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات بلوچستان اور ہزارہ قوم کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم سردار عیسیٰ خان کے فرزند اور سابق آرمی چیف جنرل محمد موسیٰ خان کے بھتیجے تھے۔ ان کی وفات سے بلوچستان ایک اہم سیاسی و سماجی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ سردار نثار علی خان ہزارہ کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلا ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پوری ہزارہ قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان سمیت تمام پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.