نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس ؤرگنائیزیشن (پچار) کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر واقع جناح روڈ کوئٹہ ایک بین اللساانی محفل مشاعرہ سجایاگیا

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس ؤرگنائیزیشن (پچار) کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر واقع جناح روڈ کوئٹہ ایک بین اللساانی محفل مشاعرہ سجایاگیا۔ صدارت اسلام آباد سے آئے ہوئے شاعر مہمان پروفیسر جلیل عالی کر رہے تھے اور مہمان خاص براہوئی کے معروف شاعر ڈاکٹر سلیم کرد تھے۔ یہ بات تھوڑی سی میرے سمجھ میں نہیں آرہی تھی کہ جو باہر سے آیا ہوا تھا جس کو عام زبان میں مہمان کہاجاتا ہے وہ صدارت کر رہے تھے اور جو شخص مقامی تھا ، جسے میزبانی کا شرف حاصل تھا وہ مہمان تھا، تاہم کوئی بات نہیں ۔ یہ اتنی بڑی بات نہیں اور بری بات بھی نہیں۔
یہ مشاعرہ براہوئی کے معروف شاعر مرحوم اسحاق سوز کی یاد سے وابستہ تھا۔ اسحاق سوز ایسے لاثانی شاعرتھے جن کے جانے سے بلوچستان کی ادبی فضامیں ایک خلا پیدا ہوئی ہے۔ خاص طور پر براہوئی ادب میں یہ خلا صدیوں تک پر نہیں ہوگی۔ اسحاق سوز براہوئی غزل کا شہنشاہ تھے ، انہیں براہوئی شاعری میں غالب کا لقب ملا تھا، متعدد شعری مجموعات کے خالق تھے۔ گزشتہ سال 29اکتوبر (2025)کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
مشاعرے میں درجنوں شعرائ کرام نے شرکت کی، نظامت کے فرائض سید حق نواز شاہ سرانجام دے رہے تھے۔ مشاعرے میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے وہ کارکن اور عہدیداران نے بھی شرکت کی جو شاعر نہ تھے، اہم بات یہ کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر محمد شہی بھی شریک تھے۔ میر محمد شہی صاحب تو خیر آخری چند شعرائ کے کلام سنانے سے پہلے موبائل فون کی مددسے مشاعرے سے باہر جانے میں کامیاب ہوا ، مگر ڈاکٹر صاحب آخری شاعر کی آخری غزل کے مقطع تک تشریف فرما تھے، بڑی دلچسپی کے ساتھ شعرا کے اشعار سن رہے تھے اور انہیں ضرورت کے مطابق داد دے رہے تھے۔اور مشاعرے کے اختتام پر شعرائ کرام سے خطاب بھی کیا۔
نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ خود بھی ادیب ہیں ، بلوچی کے اچھے افسانہ نگار ہیں۔ ان کے بلوچی افسانوں کا مجموعہ ’’مارشت‘‘ کے نام سے چھپ چکا ہے۔عبدالحلیم کے قلم سے جس کا اردو ترجمہ بھی ہوچکاہے اور ’’جنت آباد‘‘ کے نام سے شائع ہوا ہے۔ ان کی دوسری کتاب “تکانسریں زند” ہے ۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دوران بلوچستان میں تینوں اکیڈمیوں یعنی بلوچی، براہوئی اور پشتو کے گرانٹ بھی یکساں کردیے ، اس سے قبل کم زیادہ تھے۔
اسی طرح بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن (پجار) کے چیئرمین بوہیر صالح بلوچ اور جنرل سیکرٹری ابرابر برکت بھی مشاعرے میں موجود تھے اور آخر تک سنتے رہے۔ جنرل سیکرٹری ابرابر صاحب تو خود بھی شعر سنائے اور وہ براہوئی کے اچھے شاعر ہیں۔ ان کاشعری مجموعہ ’’ڈھاٹ‘‘ کے نام سے چھپ چکا ہے۔ یہ اور بات ہے کے بسیار طلب کے باوجود راقم کو نہیں ملا ہے کہ بتاسکے کہ کتنی اچھی شاعری ہے۔ تاہم ان کی شاعری کے کچھ حصے گلوکاروں کی زبانی سنی گئی ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایک اچھی اورمعیاری شاعری ہے۔
نیشنل پارٹی اور بی ایس او (پجار) بلوچستان کی سرزمین پر وجود رکھنے والی سیاسی جماعت اور تنظیم ہیں ، دیگر جماعتوں سے مختلف نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سہ ماہی میگزین ’’جہد‘‘ کے نام سے شائع ہورہا ہے جس میں سیاسی رپورٹس، بیانات اور مضامین چھپتے ہیں، جبکہ بی ایس او (پجار) کے زیر اہتمام ادبی میگزین ’’گروک‘‘ چھپ رہا ہے۔ جس میں براہوئی اور بلوچی زبانوں میں ادبی مواد چھپتا ہے۔
نیشنل پارٹی کا سیاسی منشور کے متعلق ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ’’لوہار جانے انگار جانے‘‘ مگر اوپر ذکر کیے گئے علمی کاوشوں کے باعث ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایک علم دوستی سیاسی جماعت ہے۔ وقت کی ضرورت بھی یہی کہ سیاسی جماعتیں اپنے اندر علم دوستی کا مادہ پیدا کریں تو قوم کو کچھ دینے کے قابل بن سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.