ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)پرواز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام “محنت کش نوجوان پروگرام” کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا اقدام

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)پرواز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام “محنت کش نوجوان پروگرام” کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں،جس کے تحت نوجوانوں کو چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے قیام کے لیے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے محمد اسلام جنرل اسٹور اور عبدالرزاق کی کشیدہ کاری کی دکان کا افتتاح کیا۔

محمد اسلام اور عبدالرزاق کو کاروبار کے لیے مالی معاونت فراہم کی گئی تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنا روزگار کما سکیں۔

واضح رہے کہ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن مستحق افراد کو باوقار روزگار کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.