سابق انٹرنیشنل باکسر عبداللہ رند کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ مسلح افراد کی فائرنگ سے محبوب علی شدید زخمی، ٹراما سینٹر منتقل؛ حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان )سابق انٹرنیشنل باکسر عبداللہ رند کے بیٹے محبوب علی پر مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی محبوب علی کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد اہل خانہ اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

، معاون وزیر داخلہ بابر یوسف زئی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا سابق انٹرنیشنل باکسر عبداللہ رند کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا

وزیر داخلہ کی ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی آپریشن سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب

وزیر داخلہ کی ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات

کسی کو بھی صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

فائرنگ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.