بلوچ ثقافت ہماری پہچان، ہماری شناخت اور ہمارا فخر ہے،نوابزادہ جمال رئیسانی

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچ ثقافت ہماری پہچان، ہماری شناخت اور ہمارا فخر ہے

یہ وہ عظیم ورثہ ہے جس کی جڑیں بلوچ ماؤں کی تربیت، روایات اور اقدار میں گہری پیوست ہیں۔ عزت، وقار، بہادری، مہمان نوازی اور اتحاد صرف الفاظ نہیں بلکہ ہماری زندگی کا عملی حصہ اور ہمارا اصل زیور ہیں

ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس مقدس ورثے کی حفاظت کریں، اسے فروغ دیں اور آنے والی نسلوں تک منتقل کریں

ہم اپنی ثقافت کو نفرت، تقسیم یا تنگ ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے بلکہ اسے بھائی چارے، محبت اور یکجہتی کا ذریعہ بنائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.