کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں میں جاری ہڑتال کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔
کوئٹہ(زیبائے پاکستان) ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں میں جاری ہڑتال کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ نجیب اللہ کاکڑ نے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ینگ ڈاکٹرز گزشتہ تقریباً 25 روز سے ہڑتال پر ہیں، جس کے باعث عوام سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں۔ مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیکرٹری صحت ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات حل کرنے اور عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد معزز جج، جسٹس اقبال احمد کاسی نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
