کوئٹہ(زیبائے پاکستان) شہر بھر میں اچانک سکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر لوڈنگ گاڑیاں کھڑی کرکے بعض راستوں کو ایک طرفہ بند کیا جا رہا ہے، جبکہ ریڈ زون کو بھی مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ تاہم تاحال ہائی الرٹ یا ریڈ زون کی بندش کے حوالے سے کوئی باضابطہ سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
