کوئٹہ(زیبائے پاکستان)صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان کھیتران کو وزارت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری منظور کر لی، جس کے بعد برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ عبدالرحمان کھیتران اب صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔
