پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ میر شیر احمد بنگلزئی

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما اور حلقہ پی۔بی 44 کی خصوصی کمیٹی کے رکن میر شیر احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے، صوبائی وزراء اور مشیران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر دن رات عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوامی حقوق کی علمبردار جماعت رہی ہے اور موجودہ دور میں بھی اس کے نمائندے عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ میر شیر احمد بنگلزئی نے بالخصوص رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی۔بی 44 میر عبید گورگیج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے نمایاں اقدامات اٹھا کر ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر عبید گورگیج نہ صرف ایک متحرک عوامی نمائندہ ہیں بلکہ وہ ہر وقت اپنے حلقے کے عوام کے درمیان موجود رہ کر ان کے مسائل کو سننے اور حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر علی مدد جتک، میر لیاقت لہڑی اور میر عبد الصمد گورگیج بھی عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان رہنماؤں نے عوام کے ووٹ کی لاج رکھتے ہوئے ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی ہے، جو کہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نمائندوں کی شب و روز محنت کی بدولت حلقوں میں ترقی کا عمل تیز ہوا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ میر شیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے نمائندے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.