
کوئٹہ (زیبائے پاکستان)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے اضافے نے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں اور اب اس اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی نائب صدر چاندنی کاکڑ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی تھی، رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے نکال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو چکا ہے اور حکومت نے غریب عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ چاندنی کاکڑ نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
