بلوچستان میڈیا فورم کا مرکزی اجلاس 13ستمبر کو ھوگا۔

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان ): بلوچستان میں پہلی مرتبہ پورے صوبے کی سطح پر صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس ، کالم نویس، ادیب ،کیمرہ مینز ، اور کسی بھی سطح کے میڈیا ورکرز پر مشتمل تنظیم ” بلوچستان میڈیا فورم ” کا پہلا مرکزی اجلاس 13ستمبر بروز اتوار صبح 11 بجے کوئٹہ میں منعقد ھوگا۔ فورم کے جاری کردہ مرکزی اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت قیوم بلوچ کرینگے۔ جبکہ اجلاس میں تمام مرکزی عہدیداران، اراکین سینٹرل کمیٹی، تمام ڈویژنل عہدیداران شرکت کرینگے۔ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل، بلوچستان کے دیگر علاقوں میں تنظیم سازی، منشور و آئین، صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحافیوں کو درپیش مسائل، بلوچستان کی لوکل میڈیا کو درپیش مسائل، نامہ نگاران کیلئے ماہانہ سرکاری وظیفہ کیلئے تحریک پر غور سمیت دیگر امور پر بحث اور اہم فیصلے کیے جائینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.