تحریر ۔ڈاکٹر عبدالرشید آزاد
چیرمین ادبی دیوان بلوچستان ( ادب ) پاکستان
عنبرین گل وادی کوئٹہ میں 1976 کو معروف افسانہ نگار آغا گل کے ہاں پیدا ہوئیں آپ نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ ہی میں مڈل سکول پولیس لائن سکول سے حاصل کی جہاں ان کی والدہ ماجدہ ہیڈ مسٹریس تھیں ۔
آپ نے بی اے بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے ،ایل ایل بی پنجاب سے اور ایم اے اردو پنجاب یونیورسٹی سے کیا ۔
ایم اے کے بعد ان کی شادی ہو گئی اور کوئٹہ سے اسلام آباد چلی گئیں اب ان کے خیر سے دو بیٹے ہیں ۔
افسانہ نگاری ان کو وراثت میں والد سے ملی ہے آپ جدید اور جداگانہ اسلوب رکھتی ہیں عورتوں کی بے بسی ٬لاچاری ، معاشرتی بندھن میں قید ، عورتوں کے مسائل ٫ سماجی و قبائلی بندھنوں میں جھکڑی عورتوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اور محروم طبقے کی نمائندہ لکھاری کے طور پر آپ اپنے قلم سے جہاد کر رہی ہیں کیونکہ ایک عورت ہی ایک عورت کے مسائل کو بخوبی سمجھ سکتی ہے ۔
آپ خود کہتی ہیں کہ میری کہانیاں روزمرہ زندگی سے وابستہ ہیں عورتوں کے تجربات ، خواتین کو جائیداد سے محروم کرنا ، گھر اور باہر عورت کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، عورتیں نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں مظالم ، رسم و رواج ، قوانین ، والدین کی وراثت سے حصہ نہ ملنا ، میں خواتین کے مسائل پر لکھنا پسند کرتی ہیں کیونکہ ایک خاص عمر میں لڑکی کے دل میں بھی محبت کے جذبات ابھرتے ہیں تو وہ اپنی محبت کہانیوں میں تلاش Retxle کرتی ہے ۔
آج کل تیزی کا دور ہے Net
سوچ کا عملی سبق دیتا ہے ،
کتاب شعور دیتی ہے جس کے باعث لکھنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے کتابوں کو مقبول کرنا ضروری ہے تاکہ عورت بہتر تجزیہ کر سکے ۔
میں خود عورت ہوں عورت کے جذبات Certain Age میں اس کے ذہن کی تبدیلیاں سمجھتی ہوں خواتین Sociad Taboosکے باعث
اپنے جذبات چھپائے رکھنا ،
سجنا ، سنورنا ، عورت کا مزاج ہے ، مرد اس کو لیبل کر دیتے ہیں جس کے باعث عورتیں جذبات چھپائے رکھتی ہیں ، اپنی تعریف سننا عورت کو اچھا لگتا ہے اسے اپنے جذبات احساس اور خود سے Rdate issuesکو بیان کرئے ۔
عنبرین گل معروف فکشن نگار آغا گل کی دختر ہیں ،
ظاہرہ گل ، عنبرین گل ، نیلمبر گل اور سب شے چھوٹا آغا محمد طاہر گل ، عنبرین گل ایک علمی و ادبی گھرانے سے ہیں ان کے دادا محمد اکبر خان مشہور ماہر تعلیم گزرے ہیں وہ اونٹوں ، گھوڑوں پر دورہ کیا کرتے تھے ۔انہوں نے جو پرائمری سکول بنائے وہ آج کالج بن چکے ہیں ۔
آغا گل ایک ریڈیل بائیں بازو کے ترقی پسند سیکولر افسانہ نگار ، ناول نگار ہیں جبکہ عنبرین گل ایک Feminist افسانہ نگار ، رومانی اور Romantoc Movementسے ذہنی طور پر وابستہ الحمراء اور اہم ادبی رسالوں میں لکھتی ہیں ان کا افسانوی مجموعہ اب تک شائع نہیں ہوا لیکن اس پر کام ہو رہا ہے ۔
