وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت شہر میں گرین اور پنک بس سروس کامیابی کے ساتھ جاری ہے

0

کوئٹہ ( زیبائے پاکستان ) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت شہر میں گرین اور پنک بس سروس کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو جدید اور بہتر سفری سہولیات میسر آ رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ قربان علی مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کوئٹہ میں مجموعی طور پر 29 بسیں مختلف روٹس پر چل رہی ہیں، جن میں پانچ پنک بسیں خصوصی طور پر خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں تاکہ خواتین محفوظ اور آرام دہ سفر کر سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بس سروس کا موجودہ روٹ کچلاک سے سونا خان۔ تک ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں فیڈر روٹ نمبر 11 پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ شہر کے مزید علاقوں کو اس سہولت سے منسلک کیا جا سکے۔
ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق تربت میں بھی چار گرین بسیں چلائی جا چکی ہیں، جبکہ آئندہ مرحلے میں خضدار سوئی ڈیرہ بگٹی اور پشین سمیت دیگر اضلاع میں بھی عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا جو وژن تھا اس پر بتدریج عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جو کہ عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.