پسنی وارڈ نمبر دو میں رہائشی کوارٹر پر دستی بم حملہ قابل مذمت ہے، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پسنی وارڈ نمبر دو میں رہائشی کوارٹر پر دستی بم حملہ قابل مذمت ہے
حملے میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور زخمی ہوئے ہیں
زخمی مزدوروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے
واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی
بلوچستان میں امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی
