پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ کا پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

0

شکارپور(زیبائے پاکستان )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ کا پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار, وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور قومی فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ فیاض محمود شیخ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.