
کوئٹہ(زیبائے پاکستان ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کے سیاسی، سماجی یا ذاتی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور تمام فیصلے آئین و قانون کے مطابق کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد، شفافیت اور قانون کی بالادستی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس، میرٹ اور انصاف کے اصولوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کسی فرد یا گروہ کے دباؤ میں آئے بغیر قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسی اصول کے تحت تمام سرکاری امور انجام دیے جائیں
