کوئٹہ (زیبائے پاکستان )بلوچستان پولیس ٹریننگ سینٹر کے انسپکٹر راجہ غفور کی نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی و سماجی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں آفیسر کا روایہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور محکمے کے وقار کے منافی نظر آ رہا ہے، جس پر عوام کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب پولیس کا ایک سینئر اور ذمے دار افسر اس نوعیت کی حرکات میں ملوث ہوگا تو وہ عوام کی حفاظت اور خدمت کیا خاک کرے گا۔ شہریوں نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا مذکورہ افسر کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق کارروائی کی جائے گی یا پھر ماضی کی طرح محکمہ میں اثر و رسوخ اور ‘لاڈلا’ ہونے کی بنا پر معاملے کو دبایا جائے گا؟

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور عوام نے آئی جی بلوچستان پولیس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افسر کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ پولیس کے باقی ماندہ وقار اور عوام کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔
