یوٹیک کے زیر اہتمام پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو مختلف فنی مہارتیں سکھا کر انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں

0

کوئٹہ ( زیبائے پاکستان ) ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک بلوچستان ڈاکٹر میر حسین بخش مگسی نے کہا ہے کہ نیوٹیک کے زیر اہتمام پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو مختلف فنی مہارتیں سکھا کر انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت وزیر اعظم یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کا تیسرا بیج شروع کیا جا چکا ہے، جس کے تحت مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اس وقت 11 مختلف سیکٹرز میں تربیتی سرگرمیاں جاری ہیں، جن میں آئی ٹی سیکٹر کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
ڈاکٹر میر حسین بخش مگسی کے مطابق اس وقت مجموعی طور پر 6,240 طلبہ و طالبات مختلف ہنر سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں، جنہیں تربیت مکمل ہونے کے بعد بہتر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو باصلاحیت اور ہنرمند بنا کر انہیں معاشرے کا فعال اور خود کفیل فرد بنانا ہے تاکہ بے روزگاری میں کمی لائی جا سکے اور ملک کی ترقی میں نوجوان اپنا کردار ادا کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.