رکن سندھ اسمبلی عارف خان مہر کی شیخ ہاٶس آمد، محترم مقبول احمد شیخ اور محترم فیاض محمود شیخ کو حج کو مبارک باد دی،

0

شکارپور(زیبائے پاکستان) رکن سندھ اسمبلی محمد عارف خان مہر نے شیخ ہاؤس شکارپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر مقبول احمد شیخ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی محمد عارف خان مہر نے مقبول احمد شیخ اور فیاض محمود شیخ کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران شکارپور شہر کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سردار جمال الدین جھلن، حاجی اسلم میمن سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر مقبول احمد شیخ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ نے شیخ ہاؤس تشریف لانے والے رکن سندھ اسمبلی محمد عارف خان مہر اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.