تربت/مکران(زیبائے پاکستان) میڈیکل کالج کے طلبہ کا اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج آج چھٹے روز بھی جاری رہا، تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تاحال طلبہ کے مطالبات حل نہیں کیے گئے اور نہ ہی کوئی عملی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
طلبہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مطالبات تسلیم کرکے ان پر عملی طور پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔
ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کے جائز مطالبات فوری طور پر حل کیے جائیں۔
