
تربت (زیبائے پاکستان )بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل دشت کے علاقے بل کہیرن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملا امام ولد محمد بخش اور سکندر ولد اسلم اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے
