
قلات(زیبائے پاکستان)قلات میں مسجد کے اندر ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق دو روز قبل چند افراد کی جانب سے مسجد کے اندر ویڈیوز ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں جو بعد ازاں وائرل ہوگئیں، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی قلات سعید زاہد حسین شاہ نے ڈی ایس پی ماہیوال خان جاموٹ اور ایس ایچ او قلات عبدالمجید رئیسانی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ڈسٹرکٹ پولیس قلات نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت سلمان احمد ولد شفیع محمد اور وحید احمد ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق خاردان، قلات سے بتایا جاتا ہے پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس قلات نے واضح کیا ہے کہ مقدس مقامات کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
