کوئٹہ(زیبائے پاکستان) میر خالد لانگو کی جانب سے لانگو ہاؤس، ریلوے سوسائٹی کوئٹہ میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔
عشائیے میں قبائلی و سیاسی رہنما میر حاجی صبغت اللہ محمد حسنی، قبائلی و سیاسی رہنما ملک دلمراد محمد حسنی ، میر دانش لانگو، میر اسد شاہ، ڈاکٹر سرفراز لانگو، سیف اللہ خان بڑیچ، حمید اللہ محمد حسنی اور ملک زادہ صادق علی محمد حسنی سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر شرکاء نے ضلع چاغی اور بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، عوامی ترقی، سیاسی ہم آہنگی اور قبائلی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے تمام سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنماؤں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل، باہمی اتفاق و اتحاد کے فروغ اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مثبت اور تعمیری کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ عشائیہ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا
