کوئٹہ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں بدانتظامی

0

شہریوں کی پریشانی میں اضافہ، دفتر کو واپس سریاب مل شادی ہال منتقل کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)سریاب میل کے علاقے میں واقع بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر (سلطان پی سی او)کے باہر بدانتظامی کے باعث مقامی افراد اور وہاں آنے والی خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقامی مکینوں اور متاثرین نے انکشاف کیا ہے کہ دفتر انتظامیہ کی جانب سے مستحق خواتین سے مبینہ طور پر 1500 سے 2000 روپے تک کی ناجائز فیس وصول کی جا رہی ہے، جس نے غریب طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک یہاں 300 سے 400 خواتین کا رش لگا رہتا ہے، تاہم دفتر میں خواتین کے لیے کسی قسم کے بیت الخلا ((اش روم)یا بیٹھنے کی مناسب سہولیات موجود نہیں ہیں۔ اس سنگین غفلت کے نتیجے میں خواتین مجبورا گلیوں اور قریبی دکانوں کے باہر قضائے حاجت کرنے پر مجبور ہیں، جو نہ صرف خواتین کے لیے باعثِ شرمندگی ہے بلکہ مقامی تاجروں اور مکینوں کے لیے بھی شدید کوفت اور صفائی ستھرائی کے مسائل پیدا کر رہا ہے۔متاثرین اور مقامی عمائدین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفتر کو غیر موزوں جگہ سے ہٹا کر دوبارہ سریاب مل شادی ہال میں منتقل کیا جائے جہاں عوام کے لیے سہولیات کا بہتر انتظام موجود تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہریوں سے غیر قانونی فیس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ غریب عوام کو مزید لوٹنے سے بچایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.