
پشین(زیبائے پاکستان) تھانہ علیزئی پشین کی کامیاب کاروائی، اشتہاری ملزم بمعہ اسلحہ گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پشین نوید عالم کی جرائم پیشہ و اشتہاری ملزمان کیخلاف خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی سرکل پیر عصمت اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ علیزئی نصیب اللہ کی سرکردگی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ھوئے اشتہاری ملزم راز محمد ولد داد شاہ قوم پانیزئی ( اچکزئی ) سکنہ منزری پشین کو گرفتار کرلیا۔ دوران گرفتاری ملزم سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کیا گیا۔ مذید تفتیش کی جارہی ہے۔ پشین کے عوام نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی خصوصی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
