بلوچستان میں نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنسوں کا اجرا فوری طور پر بند، حکومت کا بڑا فیصلہ

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان)بلوچستان میں نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنسوں کا اجرا فوری طور پر بند، حکومت کا بڑا فیصلہ

تمام NRCs اور نادرا کاؤنٹرز کو آئندہ احکامات تک NPB اسلحہ لائسنسوں کی پروسیسنگ روکنے کا حکم، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کیا جائے گا

کوئٹہ(منور شاہوانی)حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ (آرمز سیکشن) نے صوبے بھر میں نادرا رجسٹریشن سینٹرز (NRCs) اور تمام نادرا کاؤنٹرز کے ذریعے NPB اسلحہ لائسنسوں کی پروسیسنگ فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں

محکمہ داخلہ کی جانب سے 15 جولائی 2026 کو جاری کردہ باضابطہ مراسلے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر یہ فیصلہ اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک صوبے بھر میں اسلحہ ڈیلرشپ لائسنسوں کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل نہیں ہو جاتی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں نادرا کے متعلقہ ماڈیولز نصب نہیں کیے جاتے

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے تمام نوٹیفائیڈ نادرا رجسٹریشن سینٹرز (NRCs) سمیت صوبے سے باہر موجود نادرا کاؤنٹرز کو بھی بلوچستان کے NPB اسلحہ لائسنسوں کی کسی بھی نئی درخواست یا پروسیسنگ سے فوری طور پر روک دیا گیا ہے

حکومت بلوچستان نے اس حکم پر فوری اور سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ نادرا حکام کو مراسلے کی نقول ارسال کر دی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد صوبے بھر میں نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنس کی تمام کارروائیاں آئندہ احکامات تک معطل رہیں گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.