بلوچستان میں ایمبولینس بحران: 100 سے زائد گاڑیاں مبینہ طور پر سیاست دانوں کے گھروں میں

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)بلوچستان میں سرکاری ایمبولینسوں کے استعمال سے متعلق تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے جہاں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 100 سے زائد سرکاری ایمبولینسیں سرکاری ڈیوٹی کے بجائے بااثر سیاسی شخصیات اور سرداروں کے گھروں میں کھڑی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض سیاست دان، خان اور نواب سرکاری کھاتے سے فراہم کی گئی ایمبولینسیں اپنے گھروں میں ذاتی ایمرجنسی کے لیے استعمال کر رہے ہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں فوری سہولت میسر ہو سکے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبے کے کئی سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو اسٹریچر تک میسر نہیں جبکہ غریب مریض ایمبولینس جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ طور پر ذاتی استعمال میں رکھی گئی سرکاری ایمبولینسیں فوری طور پر واپس لی جائیں اور انہیں دوبارہ عوامی خدمت کے لیے ہسپتالوں اور ریسکیو سروسز کے حوالے کیا جائے۔

حکومتی سطح پر اس معاملے کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات کی جائیں تو بڑی تعداد میں سرکاری ایمبولینسوں کے اصل مقامات کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.