
کوئٹہ(زیبائے پاکستان )ہر سال کی طرح اس سال بھی ایم آر ڈی ایل سیندک ( MRDL Saindak ) کمپنی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سیندک پروجیکٹ کے گرد و نواح میں آباد کلیوں اور مقامی آبادی کے لیے خصوصی عید پیکج کا اہتمام کیا۔ کمپنی مینجمنٹ کی جانب سے اس اقدام کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں میں مقامی کمیونٹی کو شریک کرنا اور ان کی معاشی مدد کرنا ہے۔ کمپنی انتظامیہ نے سیندک اور اس کے مضافات میں موجود تمام چھوٹی بڑی کلیوں (بستیوں) میں راشن تقسیم کیا گیا۔ ان راشن بیگز میں بنیادی ضرورت کی اشیاء شامل تھیں۔ عید کی قربانی اور ضیافت کی روایات کو زندہ رکھنے کے لیے ایم آر ڈی ایل نے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور علاقے کے معتبر شخصیات (نوٹیبلز) میں بکرے بھی تقسیم کیے۔ یہ اقدام علاقے میں ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہر سال کیا جاتا ہے۔ کلیوں کے معتبرین اور مقامی آبادی نے ایم آر ڈی ایل کمپنی کے اس جذبے کو بے حد سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے بلکہ مشکل وقت اور خوشی کے تہواروں پر بھی مقامی لوگوں کا ساتھ نہیں چھوڑتی۔ ایم آر ڈی ایل انتظامیہ کے مطابق ہماری کمپنی یہاں صرف کاروبار کے لیے نہیں بلکہ اس مٹی اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ عید کی خوشیاں بانٹنے سے بھائی چارے کی فضا قائم ہوتی ہے اور ہم مستقبل میں بھی سماجی بہبود کے ایسے کام جاری رکھیں گے۔
