“پٹرولیم قیمتوں کا نیا نظام، عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار، زلیخا عزیز مندوخیل”

0

کوئٹہ ( زیبائے پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما، بلوچستان اسمبلی کی سابق ٹکٹ ہولڈر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی پارلیمانی کوآرڈینیٹر زلیخا عزیز مندوخیل نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نئے نظام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو جواز بنا کر عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کا فیصلہ کرکے عوام کو مزید معاشی مشکلات سے دوچار کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔ ان کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک کا یہ کہنا کہ “فیصلہ تکلیف دہ ضرور ہوگا، لیکن ریاست کو مضبوط کرنے کے لیے لازم تھا”، عوامی مسائل سے لاتعلقی اور غیر سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔
زلیخا عزیز مندوخیل نے کہا کہ جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو عوام کو ریلیف دینے میں مختلف جواز پیش کیے جاتے ہیں، تاہم قیمتوں میں معمولی اضافے کا بوجھ فوری طور پر عوام پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں شفافیت اختیار کرے اور مہنگائی سے پریشان عوام کو مزید مشکلات میں دھکیلنے کے بجائے حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.