محکمہ آبپاشی کی سرکاری گاڑیوں و بھاری مشینری کی مبینہ کم قیمت پر نیلامی — اینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی، مقدمہ درج

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے انکوائری نمبر 28/Q/2025 کے تحت محکمہ آبپاشی کی قیمتی سرکاری گاڑیوں اور بھاری مشینری کی مبینہ کم قیمت پر نیلامی اور سرکاری خزانے کو پہنچنے والے ممکنہ بھاری نقصان کے معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمے میں عبدالرزاق خلجی، سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ آبپاشی، عبداللطیف، قائم مقام وہیکل انسپکٹر، طلحہ بگٹی، جیولوجسٹ و ڈپٹی ڈائریکٹر، کاشف اللہ خان، ایگریکلچر انجینئر محکمہ زرعی انجینئرنگ، ندیم احمد بزئی، محکمہ زرعی انجینئرنگ، اور محمد اسحاق، کنٹریکٹر کو نامزد کیا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران طلحہ بگٹی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ کیس کی مزید تحقیقات قانون کے مطابق جاری ہیں۔
یہ کارروائی حکومتِ بلوچستان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے کرپشن کے خلاف جہاد، شفافیت، احتساب اور سرکاری وسائل کے تحفظ کے وژن کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن-II
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان، کوئٹہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.