وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل

0

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل

کوئٹہ (زیبائے پاکستان )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ میرا ذاتی تعلق عزت و احترام پر مبنی ہے

مولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت اور تجربے کا احترام کرتا ہوں،

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کا موازنہ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے

دہشت گردی، قومی سلامتی اور قومی و عسکری قیادت سے متعلق گفتگو میں ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہے،

مولانا فضل الرحمٰن اور ان کی جماعت خود بھی دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے ہیں

توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن دہشت گردی کے خلاف ریاستی کوششوں اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی ملحوظ رکھیں گے

بلوچستان میں سیاسی اختلافات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کا مؤقف مشترکہ ہے،

بلوچستان اسمبلی میں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی اور اہم فیصلوں پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاتا ہے،

حکومت بلوچستان تمام پارلیمانی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری مختلف مواقع پر حکومتی طرز عمل کا اعتراف کر چکے ہیں

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے پارلیمانی لیڈر میر جہانزیب مینگل کی حالیہ تقریر بھی سیاسی قیادت کی ذمہ داری کا اظہار ہے

جمعیت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور دیگر پارلیمانی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مؤقف رکھتی ہیں

بلوچستان میں قومی سلامتی اور امن و امان کے معاملات کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر دیکھا جاتا ہے

دہشت گردی کے خلاف جنگ محض بیانات نہیں بلکہ ریاست اور پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے

پاکستان دہشت گردی کے سنگین خطرے کے خاتمے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے

پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں

ہر شہادت کے پیچھے ایک خاندان کا دکھ، والدین کی جدائی اور ادھورے خوابوں کی داستان ہوتی ہے

سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں تقاضا کرتی ہیں کہ قومی سلامتی کے معاملات پر ذمہ دارانہ گفتگو کی جائے،

بلوچستان کی سیاسی قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داری اور کردار سے آگاہ ہے

 

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.