آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا پرواز فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام تزئین و آرائش کے بعد فعال وویمن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر تربت کا باقاعدہ افتتاح، خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم

0

تربت(زیبائے پاکستان)آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پرواز فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تزئین و آرائش کے بعد فعال ہونے والے وویمن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ وویمن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر تربت کے قیام کے لیے2018 میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے زمین عطیہ کی تھی،جس کے بعد یہ سنٹر خواتین کی فنی تربیت، مہارتوں کے فروغ کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دیتا رہا۔تاہم وقت کے ساتھ عمارت خستہ حالی کا شکار ہوگئی جس کے باعث خواتین کو

مشکلات کا سامنا تھا۔

اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پرواز فاؤنڈیشن کے تحت اس مرکز کی تزئین و آرائش اور بحالی کا منصوبہ شروع کیا۔ دو ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل ہونے والے اس منصوبے کے نتیجے میں ایک جدید ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

سنٹر میں تین مختلف مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا، جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سینٹر، سلائی، کڑھائی و دستکاری سینٹر اور بیوٹیشن اسکلز سینٹر شامل ہیں۔ آئی ٹی سینٹر کو 26 جدید کمپیوٹرزفراہم کیے گئے ہیں۔سلائی و کڑھائی سینٹر میں 30 سلائی مشینیں اور 22 کڑھائی مشینیں فراہم کی گئی ہیں، جبکہ بیوٹیشن سینٹر میں 3 جدید ورک اسٹیشنز اور تربیتی وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔

سنٹر میں پہلے بیچ کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس میں 40 طالبات اور 11 انسٹرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ دوسری بیچ کے لیے داخلوں کا عمل بھی جاری ہے اور مقامی خواتین کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مقامی خواتین نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی جانب سے ہنر مندی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے اس اقدام پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.