،بلوچستان ہمارا قومی وطن ہے اس کی تقسیم تو درکنار تقسیم کی بات بھی ہمارے لیے قابل قبول نہیں،لشکری رئیسانی

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان )سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ آئین پر عملدرآمد نہ کرنے والے نئے صوبوں کی تشکیل کا ڈرامہ رچاکر آئین کے سائے میں اپنے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،بلوچستان ہمارا قومی وطن ہے اس کی تقسیم تو درکنار تقسیم کی بات بھی ہمارے لیے قابل قبول نہیں

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے نئے صوبوں کی تشکیل کو ایک عجیب نیا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور اس کے سہولت کاروں نے تاریخ سے سبق حاصل کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ہمیشہ قومی مفادات پر ترجیح دی ہے پاکستان کی تقسیم کا باعث بھی ون یونٹ بنا نئی تقسیم کی باتیں ون یونٹ کی ایک نئی شکل ہے جس کے ذریعے صوبوں کے قومی وجود کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اورآئین پر عملدرآمد نہ کرنے والے نئے صوبوں کی تشکیل کا ڈرامہ رچاکر آئین کے سائے میں اپنے ا ہداف حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور اس کے سہولت کاروں نے پہلے کے مسائل حل نہیں کئے ان کی پالیسیاںبحرانوں میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں کی تقسیم کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کے رویہ سے مزیدنفرتیںاوربحران پیدا اور خون ریزی میں اضافہ ہوگا اسٹیبلشمنٹ کے مقامی سہولت کاروں کو بھی یہ سوچناہوگا کہ اگر ان کو بلوچستان میں زندگی گزارنی ہے تو وہ قومی وطن کی تقسیم کا باعث نہ بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن کی تقسیم تو درکنار تقسیم کی بات بھی ہمارے لیے قابل قبول نہیں صدیوں سے بلوچ اپنی اور پشتون اپنی سرزمین پر آباد ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.