کوئٹہ(زیبائے پاکستان) نئے ٹراما سینٹر میں سرکاری ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات انتہائی تشویشناک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مریضوں اور ان کے لواحقین کو علاج کے دوران ضروری ادویات باہر سے خریدنے یا منگوانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جس سے غریب اور مستحق مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
صحت سیکرٹری بلوچستان اور سول ہسپتال کی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، ٹراما سینٹر میں موجود سرکاری ادویات کا ریکارڈ، اسٹاک اور تقسیم کا مکمل آڈٹ کرایا جائے اور اگر کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا بے ضابطگی ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔
مریضوں کو سرکاری ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور ضروری ادویات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ حکومت بلوچستان سے اپیل ہے کہ ٹراما سینٹر میں ادویات کی 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنائی جائے اور مریضوں کو باہر سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
مطالبہ: سیکرٹری صحت بلوچستان اور سول ہسپتال انتظامیہ فوری انکوائری کر کے حقائق عوام کے سامنے لائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
