کوئٹہ(زیبائے پاکستان) آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کا بلوچستان پولیس میں کرپشن کے خلاف بڑا اقدام،
اندرونی احتسابی نظام مزید سخت کرنے کیلئے نیا ایس او پی جاری کر دیا ہے۔اثر رسوخ اور مداخلت کے امکانات ختم کرنے کیلئے نیا احتسابی نظام نافذ
بلوچستان پولیس میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کیلئے اہم اصلاحات کا اعلان
نٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو محکمانہ احتساب کیلئے بااختیار اور فیصلہ کن فورم کا درجہ دے دیا گیا
ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ افسران و اہلکاروں کے خلاف شکایات کا روزانہ جائزہ لیں گے
سب انسپکٹر اور اس سے اوپر کے افسران کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات اب اندرونی احتساب برانچ کرے گی
کرپشن کے مقدمات متعلقہ اضلاع کو واپس نہیں بھیجے جائیں گے،
کوئٹہ:بند کی گئی شکایات ضرورت پڑنے پر دوبارہ کھولی اور جانچی جا سکیں گی
ترجمان بلوچستان پولیس
محکمانہ کارروائیوں کی سخت نگرانی، ڈی آئی جی آئی اے بی خود مانیٹرنگ کریں گے،
کوئٹہ:احتسابی کیسز کا جائزہ سنٹرل پولیس آفس میں لیا جائے گا
انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ میں اے آئی جی انکوائریز کی نئی آسامی قائم کرنے کا فیصلہ
ترجمان پولیس
ریجنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی خالی آسامیوں پر میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر تعیناتیاں ہوں گی
احتسابی عمل کو مضبوط بنانے کیلئے آئی اے بی کو اضافی فنڈز اور بجٹ ساتھ خودمختاری دی جائے گی
اسپیشل برانچ کی انٹیلی جنس رپورٹس بھی احتسابی عمل کا حصہ ہوں گی
کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،
آئی جی پولیس نےنئے ایس او پی پر حرف بہ حرف عملدرآمد اور ہفتہ وار رپورٹنگ کی ہدایت
