ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی حکومتی پالیسیوں کی ناکامی ہے، زلیخا عزیز مندوخیل

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما، بلوچستان سمبلی کی سابق ٹکٹ ہولڈر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی پارلیمانی کوآرڈینیٹر زلیخا عزیز مندوخیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں ملک کی ٹیکسٹائل صنعت نے نمایاں ترقی کی، جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں یہ شعبہ شدید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں عمران خان کے دور میں ٹیکسٹائل برآمدات 19.33 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں، فیکٹریاں بھرپور انداز میں کام کر رہی تھیں اور لاکھوں افراد کو روزگار میسر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں، مہنگی بجلی، گیس اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا، برآمدات میں کمی آئی اور متعدد صنعتی یونٹس بند ہونے پر مجبور ہوئے۔
زلیخا عزیز مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کئی سال گزرنے کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات کا سابقہ ریکارڈ عبور کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے مضبوط قیادت، مستقل پالیسیوں اور صنعت دوست فیصلوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ برآمدات میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور ملکی معیشت کو دوبارہ مضبوط بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.