عوام پاکستان پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن، بلوچستان سے 14 امیدوار

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان ) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں مرکزی کونسل کیلئے ملک بھر سے مجموعی طور پر 445 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ بلوچستان سے 14 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جو صوبے کی فعال سیاسی نمائندگی کی عکاسی کرتا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بلوچستان سے حصہ لینے والے امیدواروں میں
1۔ امان شاہ
2۔ عبدالحلیم صادق
3۔ خالد حلیم
4۔ میر اسرار دہانی
5۔ نوید قمبرانی
6۔ کلیم صادق
7۔ فضیلہ زہری
8۔ سلطانہ بلوچ
9۔ امبرین گل
10۔ صبا بلوچ
11۔ قیوم بلوچ
12۔ زین عباسی
13۔ عمران بادینی
14۔ باری حسن مینگل
شامل ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کو شفاف، منصفانہ اور جمہوری انداز میں منعقد کرانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان انتخابات کے ذریعے پارٹی کی مرکزی قیادت اور پالیسی سازی کے اہم ادارے یعنی مرکزی کونسل کے ارکان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 26 سے 28 مارچ تک جاری رہنے والے انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران مرکزی کونسلران کا چناؤ کیا جائے گا، جسے پارٹی کے اندر جمہوری تسلسل اور تنظیمی مضبوطی کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ عمل نہ صرف کارکنوں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا بلکہ پارٹی کو مزید مستحکم اور فعال بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.