وزیراعلیٰ بلوچستان سے فوری اپیل گلستان فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ان کی دو کمسن بیٹیاں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو چکی ہیں۔
گلتسان (زیبائے پاکستان )گلستان فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ان کی دو کمسن بیٹیاں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو چکی ہیں۔
متاثرہ خاندان وزیراعلیٰ بلوچستان سے مؤدبانہ اپیل کرتا ہے کہ خاتون کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر انہیں فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔
مریضہ کی حالت انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے اور مزید تاخیر ان کی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سے درخواست ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی جائے تاکہ زخمی خاتون کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
دو کمسن بچیوں کی شہادت کے بعد ان کی زخمی والدہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے، لہٰذا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری مدد فراہم کی جائے۔
