کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بے قابو، شہری 14 گھنٹے بجلی سے محروم، معمولاتِ زندگی متاثر،

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ نواں کلی اور گردونواح سمیت سریاب روڈ، مل کالونی، مشرقی بائی پاس، بروری روڈ، مغربی بائی پاس اور دیگر علاقوں میں یومیہ 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق طویل اور مبینہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ بجلی کی مسلسل بندش سے گھریلو امور اور دیگر روزمرہ سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکمے کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدام نظر نہیں آ رہا۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے، بلاجواز بجلی کی بندش ختم کی جائے اور شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.