ڈی جی نادرا بلوچستان نوید جان صاحبزادہ کی 44ویں کھلی کچہری ہزاروں شہریوں کی براہِ راست شرکت، موقع پر احکامات جاری

نادرا میں شفافیت، احتساب اور فوری سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں کو باعزت اور بروقت سہولیات فراہم کرنا ادارے کی بنیادی پالیسی ہے٫ڈی جی نادرا

0

عوامی حلقوں نے ڈی جی نادرا کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے نادرا میں سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان کوئٹہ ریجن نوید جان صاحبزادہ نے 44ویں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں شہریوں نے ان لائن شرکت کیا فون کالز اور میسجز کے ذریعے اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست ڈی جی نادرا کے سامنے رکھےڈی جی نادرا نوید جان صاحبزادہ نے شہریوں کی شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود افسران کو فوری طور پر احکامات جاری کیے کہ شناختی کارڈ، ب فارم اور دیگر اہم دستاویزات سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں اور ہر شکایت کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائےڈی جی نادرا نے نادرا افسران کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بدانتظامی، تاخیر، غیر ذمہ داری یا عوام سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاان کا کہنا تھا کہ نادرا ایک عوامی ادارہ ہے اور عوام کی خدمت اس کی اولین ذمہ داری ہےانہوں نے کہا کہ نادرا میں شفافیت، احتساب اور فوری سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے گا شہریوں کو باعزت اور بروقت سہولیات فراہم کرنا ادارے کی بنیادی پالیسی ہے ڈی جی نادرا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام اور ادارے کے درمیان فاصلے کم کیے جائیں گے اور ہر سطح پر کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گاڈی جی نادرا کے مطابق مستقبل میں بھی اس طرح کی کھلی کچہریوں کا انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش مسائل براہِ راست سنے جائیں اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں عوامی حلقوں نے ڈی جی نادرا کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے نادرا میں سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی اور شکایات کے ازالے کا مؤثر نظام قائم ہو سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.