کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو کانکن جاں بحق

0

دکی /چمالنگ (زیبائے پاکستان ) دکی کے علاقے چمالنگ میں واقع ایک مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دو کانکن جاں بحق ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کان کے اندر اچانک زہریلی گیس جمع ہوگئی، جس کے نتیجے میں دونوں مزدور بے ہوش ہوگئے اور جانبر نہ ہو سکے۔ ریسکیو ٹیموں اور دیگر کانکنوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو کان سے باہر نکالا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق کانکنوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ مقامی افراد نے کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.