اب وقت صرف مذمت اور روایتی بیانات کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے کا ہے نواب جنگیز مری

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب جنگیز مری نے کہا کہ اب وقت صرف مذمت اور روایتی بیانات کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے کا ہے نواب جنگیز مری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ جیسے ممالک اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تو بلوچستان کے مسئلے پر بھی سنجیدہ اقدامات کیے جانے چاہئیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کے ذمہ دار سرفراز بگٹی ہیں، جو ہر واقعہ کے بعد صرف مذمتی بیان دے کر راہِ فرار اختیار کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی عوامی اعتماد کھو چکے ہیں اور انہیں لانے والوں کو بھی اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہیے نواب جنگیز مری نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی اور بگڑتی صورتحال کے باعث بے گناہ جانوں کا نقصان ہو رہا ہے، اور اگر وزیراعلیٰ میں شرم و حیا اور غیرت ہے تو انہیں استعفیٰ دینا چاہیے انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے امن کے لیے ‘‘ایک ایس ایچ او کی مار’’ کافی ہونے کی بات کی گئی تھی، اب پوچھا جائے کہ وہ ایس ایچ او کہاں ہے ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے دوروں اور بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افراد بلوچستان کے مسائل پر کتنے سنجیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں یہ ایک رسم بن گئی ہے کہ کسی بھی افسوسناک واقعے کے بعد صرف مذمتی بیان جاری کرکے بری الذمہ ہو جایا جاتا ہے، جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے عملی اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.